پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ثنا جاوید کی ان کے شوہر اور نامور گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
یہ افواہیں اس وقت انٹر نیٹ پر تیزی سے پھیلی جب اس جوڑی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی تمام تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دی۔
View this post on Instagram
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں عمیر جسوال نے عمرے کی سعادت حاصل کی ، لیکن اس دوران ان کی اہلیہ ثنا جاوید کو ان کے ہمراہ نہیں دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
ان تمام حالات و واقعات کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اب اس مقبول جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
20 اکتوبر 2020ء میں شادی کے بندھن میں بندھے والے اس جوڑے نے فی الحال اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
















