ماہرہ خان کا روائتی ساڑھی میں دلکش انداز انٹر نیٹ پر صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے ڈراموں اور فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں سیاہ اور سفید رنگ کی ساڑھیوں میں اپنا نیا فوٹو شوٹ مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں اور ان کا یہ دیسی انداز بھی چھا گیا ہے۔
ماہرہ خان نے ڈرامہ شہرِ ذات، وہ ہمسفر تھا ، بن روئے، مولا جٹ اور بالی وڈ کی فلم رئیس میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاکر شوبز انڈسٹری میں وہ مقام اور شہرت حاصل کی ہے جوبہت کم فنکاروں کے حصے میں آتی ہے۔
