پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ حریم فاروق نے اپنی ذاتی پرفیوم لائن متعارف کروائی ہے۔
ٹی وی اور فلموں میں اپنی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے مشہوراداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں کراچی کی ایک مقبول سپر مارکیٹ میں منعقدہ ایک دلکش تقریب میں اپنی پرفیوم لائن کو متعارف کروایا۔
View this post on Instagram
اس سے قبل حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تو انہیں والدین کے بجائے دوسرے افراد نے بہت کچھ سنایا اور یہ تک کہا کہ جس پروفیشن میں جا رہی ہیں وہاں عزت نہیں ہوتی۔
View this post on Instagram
حریم فاروق نے کہا کہ جب انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ وہ اداکارہ بننا چاہتی ہیں تو سب حیران رہ گئے اور انہوں نے طرح طرح کے سوالات کرنا شروع کردیے لیکن ان کے والدین راضی ہوگئے، جس پر انہوں نے کسی اور کی کوئی پرواہ نہیں کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ فیلڈ میں آنے کے بعد انہیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن انہوں نے لوگوں کی باتوں پر توجہ نہ دی، کیونکہ عزت دینے والا خدا ہوتا ہے، لوگ کون ہوتے ہیں عزت دینے والے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں لوگوں نے عزت کو خواتین سے جوڑ دیا ہے اور خواتین کے لیے ہی ہر فیلڈ میں عزت کی بات کی جاتی ہے۔
View this post on Instagram















