Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرائم تھرلر فلم ’گنجل‘کی ریلیز کا اعلان ہوگیا

پاکستانی کرائم تھرلر فلم ’گنجل‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انسٹا گرام پر اس فلم کے نئے پوسٹر کے ساتھ اعلان کیا گیا کہ یہ فلم ’گنجل‘ اگلے ماہ  15 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شعیب سلطان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم صحافی شہباز بھٹی کی اس تحقیق کے گرد گھومتی ہے جو انہوں نے چائلڈ ایکٹیوسٹ عرفان مسیح کے قتل پر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gunjal (Entangled) (@gunjalmovie)

ٹی وی اور فلم کے باصلاحیت اداکار احمد علی اکبر اس فلم میں صحافی شہباز بھٹی کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ریشماں، آمنہ الیاس، سید محمد علی، سرمد آفتاب، رضیہ مالک، سردار نبیل اور علی آفتاب سعید شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gunjal (Entangled) (@gunjalmovie)

 

متعلقہ خبریں