پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ماڈل نمرہ خان نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کی افواہوں پر وضاحت دے دی۔
نمرہ خان نے گزشتہ روزایک پوڈ کاسٹ میں دورانِ انٹرویو ماضی میں ہونے والے اپنے روڈ ایکسیڈنٹ پر تفصیلی گفتگو کی اور اس حوالے سے پھیلنے والی تمام افواہوں پر بھی بات کی۔
اداکارہ نے بتایاکہ کئی سال قبل جب وہ اس ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی تو وہ اس قدر تشویشناک حالت میں تھی کہ ان کا زندہ بچ جانا بھی ایک معجزہ ہی ہے۔
نمرہ خان نے بتایاکہ وہ اس حادثے کے بعد 19 دن تک کوما میں رہیں، ان کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ چکی تھی اور آج بھی ان کی ٹانگ میں راڈ ( سلاخ) ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نمرہ خان اور عمران عباس کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
انہوں نے بتایا کہ اس وقت یہ افواہیں اور قیاس آرائیاں پھیلنے لگی کہ وہ شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کر رہی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔
نمرہ خان نے بتایاکہ اس حادثے کے بعد ان کے نشے کے ٹیسٹ کروائے گئے، اور نتائج نے واضح طور پر ثابت کردیا تھا کہ وہ اس وقت کسی بھی قسم کے نشے میں نہیں تھیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=9lseMsmTi34&t=2205s
انہوں نے بتایاکہ ان کا حادثہ ڈپریشن کا نتیجہ تھا، وہ اس وقت جذباتی پریشانی کی حالت میں تھیں اور گاڑی چلاتے چلاتے سو گئی، جس کا نتجہ حادثے کی صورت میں سامنے آگیا۔
