Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ثناء جاوید سے طلاق کی خبریں؛ عمیر جسوال نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید اور مشہور گلوکار عمیر جسوال سے متعلق طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

حال ہی میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شوبز سے متعلق خبریں بتانے والے کئی پیجز نے دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں کا تذکرہ کیا ہے۔

معروف شوبز جوڑی کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب ثناء اور عمیر نے ایک دوسرے کے ہمراہ لی گئی تصاویر انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کر دیں۔

 تاہم ابھی تک اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالو کیا ہوا ہے اور ان کی جانب سے طلاق کی خبروں کی تردید یا انہیں درست قرار نہیں دیا گیا۔