اسلام کی خاطر بالی ووڈ کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے مدینہ منورہ میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔
سابق اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اس ملاقات کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے ننھے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ مولانا طارق جمیل سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی ۔
مولانا طارق جمیل نے اس جوڑے کے ننھے بیٹے کو اپنی گود میں اٹھا کر دعائیں دیں اور پیار بھی کیا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ثنا خان نے اپنے بیٹے کانام بھی طارق جمیل ہی رکھا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: ثنا خان بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف بول پڑیں
ثنا خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
View this post on Instagram















