بالی وڈ کے نامور اداکار رندیپ ہودا اور اداکارہ لائشرام شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
سوشل میڈیا پر رندیپ ہودا اور ان کی دیرینہ دوست لائشرام کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہیں، اس جوڑے نے گزشتہ روز منی پور میں اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں شادی کی رسومات ادا کیں۔
اپنی زندگی کے اس یادگار دن رندیپ ہودا نے سفید رنگ کا روائتی منی پوری لباس پہنا ہوا تھا۔
View this post on Instagram
اس سے قبل رندیپ اورلا ئشرم نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مشترکہ اکاؤنٹ پر ایک نوٹ شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے کہاکہ وہ اپنی فیملی اور دوستوں کی دعاؤں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔
View this post on Instagram
جوڑے کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے انتہا خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری شادی کی تقریب 29 نومبر کو منی پور میں ہوگی۔
View this post on Instagram
ویڈیو دیکھیں:
View this post on Instagram















