Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جیجی حدید نے اسرائیل مخالف پوسٹ ڈیلیٹ کردی

بین الاقوامی شہرت کی حامل فلسطینی نژاد نامور امریکی ماڈل جیجی حدید نے سنگین دھمکیوں کے بعد اسرائیل کے خلاف کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی گئی اپنی پوسٹ میں سپر ماڈل جیجی حدید نے اپنی لکھا کہ انسان ہونے کے ناطے مجھ سے غلطی ہوسکتی ہے اور ان غلطیوں پر میں خود کو جوابدہ بھی سمجھتی ہوں، میں غلط معلومات پھیلانے کے حق میں نہیں، میں نے ہمیشہ فلسطین کی آزادی کی تحریک کو یہود دشمنی کے جواز کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid)

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے اسرائیل کو کھلی چھوٹ دیدی ہے، بیلا حدید

سپر ماڈل نے لکھا کہ فلسطینی نژاد ہونے کے ناطے غزہ سے آنے والی خبریں میرے لیے دردناک ہیں، فلسطینیوں نے جو مشکلات برداشت کیں اس کے بارے میں حقیقی کہانیاں شیئر کرنا میرے لیے اہم ہے لیکن اس ہفتے کے آخر میں مجھ سے جو پوسٹ شیئر ہوئی اُس سے پہلے میں نے حقیقت کی جانچ نہیں کی جس پر مجھے افسوس ہے۔

جیجی حدید نے حال ہی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اسرائیل کو دنیا کا “واحد ملک” قرار دیا تھا جو بچوں کو جنگی قیدی بناتا ہے۔

انہوں نے اسرائیل پر سال ہا سال سے فلسطینیوں کے اغوا، زیادتی، قتل، تشدد کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جیجی حدید کی اس پوسٹ پر اسرائیل کے حامی بھڑک اٹھے تھے اور انہوں نے امریکی ماڈل کو دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔

صیہونی گروپوں نے جیجی حدید کو جھوٹا اور یہود دشمن قرار دیا۔

اسرائیل کے حامی گروپوں کی دھمکیوں اور شدید دباؤ کے بعد جیجی حدید نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی اور ایک نئی پوسٹ شیئر کرکے حقائق کی جانچ پڑتال میں ناکامی پر معذرت کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں