Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر نے دبئی کے سب سے گہرے پول میں کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

لالی وڈ کی نامور اسٹار ہانیہ عامر نے دبئی میں اپنے قیام کے دوران دلچسپ سرگرمیاں کرکے سب کو حیران کردیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے ڈائیونگ پول میں یاد گار وقت گزارا، جوکہ لاتعداد دلچسپ سرگرمیوں کی وجہ سے پانی کے اندرایک الگ ’ شہر‘ کے نام سے شہرت رکھتا ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنی اس مہم جوئی کے تجربے کی جھلک اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور مداح اسے کافی پسند کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے دنیا کے اس سب سے گہرے پول میں ایک فرضی ہیوی بائیک چلائی، سکوبا ڈائیونگ کی، شطرنج کھیلی، شاپنگ کی، اور اس کے ساتھ دیگر سرگرمیاں کرکے اپنے ٹرپ کو مزید یاد گار بنا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  ہانیہ عامر کے دبئی میں سیر سپاٹے

ہانیہ عامرآج کل دبئی میں ہیں اور وہاں خوب سیروتفریح سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’جانان‘ سے کیا اور پھر ٹی وی ڈراموں کا رخ کیا۔

ہانیہ عامرکا شوبز کا سفر کئی کامیاب پروجیکٹس پر مشتمل ہے، وہ حال ہی میں ’مجھے پیار ہوا تھا‘ ڈرامے میں اپنے کردار کی وجہ سے کافی تنقید کی زد میں بھی رہیں۔

انہیں ڈرامہ ’میرے ہمسفر‘ کے باعث پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خوب شہرت اور پذیرائی ملی۔

ہانیہ عامرسوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں