محبت کی خاطر پاکستان آکر شادی کرنے والی بھارتی خاتون’ انجو‘ وطن پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون انجو رافیل جو رواں سال جولائی میں اپنے فیس بک دوست سے شادی کرنے کیلئے پاکستان آئی تھیں، گزشتہ روز بھارت واپس چلی گئیں۔
بھارت پہنچنے کے بعد انجو نے صحافیوں کے سوالات کا ایک ہی جواب دیاکہ ’میں خوش ہوں‘ ، میرے پاس اس کے علاوہ اور کوئی تبصرہ نہیں۔
#WATCH | Amritsar, Punjab: Anju, who had travelled to Pakistan in July returns to India
“I am happy…I have no other comments”, says Anju pic.twitter.com/vKPUTsx4jx
— ANI (@ANI) November 29, 2023
گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے انجو بھارت واپس روانہ ہوئیں، جہاں سے انہیں مزید پوچھ گچھ کے لئے نئی دہلی لے جایاگیا۔
132 दिनों के बाद वापस भारत लौटी अंजू, पहुंचते ही की पाकिस्तान की खूब तारीफ #AnjuNasrullah | #Pakistan | #Anju | Anju pic.twitter.com/d6ZLwoowlQ
— News24 (@news24tvchannel) November 30, 2023
انجورواں سال جولائی میں خیبر کے ضلع دیر بالا کے 29 سالہ نصر اللہ سے ملنے کے لیے پاکستانی ویزے پر واہگہ اٹاری بارڈر کے راستے پاکستان آئی تھی۔
ان خاتون نے مبینہ طور پر نصر اللہ سے شادی کی تھی اور اسلام قبول کر لیا تھا اور ان کا مسلم نام فاطمہ ہے۔
اکتوبر میں، رپورٹس سامنے آئیں کہ انجو اپنے دو بچوں ( ایک 15 سالہ بیٹی اور ایک چھ سالہ بیٹے) سے ملنے کے لیے بھارت واپس جانا چاہتیں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سینئر بھارتی پولیس افسر نے بتایا ہے کہ جب انجو اپنے بچوں سے ملنے ضلع راجستھان واپس آئیں گی تو ان سے وہاں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔
پاکستان میں ان خاتون کے مبینہ شوہر نصر اللہ نے بتایا کہ انجو عرف فاطمہ نے راجستھان کے سفر کے لیے حکومت سے منظوری مانگی تھی۔
نصراللہ نے کہاکہ اگر انجو انہیں ہندوستان میں مدعو کرنا چاہتی ہیں تو وہ جائیں گے، اوراگر وہ پاکستان واپس آنا چاہتی ہیں ، تو وہ آسکتی ہیں ، کیونکہ وہ انجو کےلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔















