Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’ڈنکی‘ بچے بھی دیکھیں، شاہ رخ خان نے وجہ بتادی

بالی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کی غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے موضوع پر بننے والی فلم ڈنکی کی ریلیز میں چند دن باقی ہیں ، جس کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے۔

اس فلم کے گانے ’لٹ پٹ گیا‘ پر ایک ننھے بچے کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، جسے شاہ رخ خان نے بھی ری پوسٹ کیا۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’ڈنکی ایک جذباتی اور صاف ستھری فلم ہے، جسے  نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ  اور بچے بھی دیکھ کر محظوظ ہوسکتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا پہلا گانا ’لٹ پٹ گیا‘ ریلیز

ڈنکی ڈراپ 1 اور دلچسپ پوسٹرز کے بعد، فلمساز نے حال ہی میں ڈنکی ڈراپ 2 ( گانا لٹ پٹ گیا)  بھی جاری کیا۔

شاہ رخ خان نے انسٹا گرام پر اس گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ ڈانس کرتے ہوئے اگر میں اس سے زیادہ چھلانگیں لگاتا تو اڑ ہی جاتا‘۔

نامور گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں گایا گیا یہ ایک رومانوی گانا ہے، جس میں شاہ رخ خان کو منفرد ڈانس اسٹیپس کرتے دیکھ کر سب مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے فلم کے پوسٹرز بھی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ بھی نمایاں ہے۔

بالی ووڈ کو تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بنے والی اس فلم ’ڈنکی‘ کو 22 دسمبر 2023 کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم میں با صلاحیت اداکارہ تپسی پنو شاہ رخ خان کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version