Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کپل شرما فلائٹ میں تاخیر پر بھارتی ایئرلائن پر برس پڑے

بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما فلائٹ میں تاخیر پر بھارتی ایئرلائن انڈیا گو پر برس پڑے۔

حال ہی میں کپل شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ان کے جہاز کو آٹھ بجے ٹیک آف کرنا تھا لیکن نو بج کر بیس منٹ تک فلائٹ نہیں اڑی اور ایئر لائن کے مطابق پائلٹ ٹریفک میں پھنسا ہوا ہے۔

انہوں نے ائیر لائن کی تاخیر کے مسئلے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ائیرلائن کو ’بے شرم‘ کہا اور لکھا کہ اگر اس طرح ہوگا تو پھر کون اس میں سفر کرے گا۔

کامیڈین نے ایکس پر ایک دوسری ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ تمام مسافروں کو دوسرے جہاز پر شفٹ کیا جارہا ہے اور اس میں سوار ہونے سے پہلے تمام مسافر ٹرمنل چائیں گے تاکہ ان کو سیکیورٹی مراحل سے دوبارہ گزارا جائے۔

انہوں نے تلخ تجربے کی ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں تمام مسافر فلائٹ کی تاخیر پر غصے کا شکار ہیں اور وہ احتجاج کررہے ہیں۔