Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی ڈرامہ ‘سی آئی ڈی’ کے معروف اداکار کو دل کا دورہ؛ وینٹی لیٹر پر منتقل

بھارت کا معروف کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فیڈنس کو دل کا دورہ پڑگیا جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ دنیش فیڈنس کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

CID Actor Dinesh Phadnis AKA Freddy Has Been Battling For Life On  Ventilator Support In Mumbai

دنیش فیڈنس دل کا دورہ پڑنے کے بعد اب وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، جمعہ کی شب اداکار کی حالت نازک تھی لیکن اب اُن کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل پر دو دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری ڈرامے سی آئی ڈی کے عملے اور کاسٹ کو بھی فوری طور پر  دنیش کی صحت سے متعلق مطلع کیا گیا جس کے بعد اداکار کی عیادت کے لیے ٹیم اسپتال پہنچی۔

واضح رہے کہ دنیش فیڈنس نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ وہ کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں بھی ایک مختصر کردار میں نظر آچکے ہیں۔

سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ بھارت میں طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے۔