Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سہانا خان سوشل میڈیا ٹرولز کا سامنا کیسے کرتی ہیں؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے بتادیا کہ وہ سوشل میڈیا ٹرولز کا سامنا کیسے کرتی ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سہانا خان نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا ٹرولز کا اچھے سے سامنا نہیں کرتی، وہ یہ کام ابھی سیکھ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے مداحوں کے تبصرے زیادہ اہم ہیں کیونکہ یہ انہیں قابلِ قدر احساس دلاتے ہیں۔

سہانا خان نے اپنے تجربے کو بتاتے ہوئے کہا وہ جب کالجز جاتی ہیں وہاں خصوصی طور پر لڑکیوں سے ملاقاتیں کرتیں تو حقیقت میں لوگوں سے ملنا انتہائی خوشگوار ہوتا۔

واضح رہے کہ سہانا خان نے مشہور بھارتی ہدایتکارہ زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے جو اگلے ماہ ریلیز ہو گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)