Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟

بالی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کی غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے موضوع پر بننے والی فلم ڈنکی کی ریلیز میں چند دن باقی ہیں ، لیکن فینز کو اس کے ٹریلر کا بےصبری سے انتظار ہے۔

شاہ رخ خان کے دنیا بھر میں موجود کروڑوں مداحوں کو فلمساز نے خوشخبری سنادی کہ  فلم ڈنکی کا ٹریلر کل ( 5 دسمبر) ریلیز کردیا جائے گا۔

  فلم کے ٹریلر کو ڈنکی ڈراپ 4 کا نام دیا گیا ہے ، اس سے قبل فلم کے گانے ’ لٹ پٹ گیا‘ نے خوب دھوم مچائی۔

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا پہلا گانا ’لٹ پٹ گیا‘ ریلیز

ڈنکی ڈراپ 2

ڈنکی ڈراپ 1 اور دلچسپ پوسٹرز کے بعد، فلمساز نے حال ہی میں ڈنکی ڈراپ 2 ( گانا لٹ پٹ گیا)  بھی جاری کیا۔

شاہ رخ خان نے انسٹا گرام پر اس گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ ڈانس کرتے ہوئے اگر میں اس سے زیادہ چھلانگیں لگاتا تو اڑ ہی جاتا‘۔

نامور گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں گایا گیا یہ ایک رومانوی گانا ہے، جس میں شاہ رخ خان کو منفرد ڈانس اسٹیپس کرتے دیکھ کر سب مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

ڈنکی ڈراپ 3

اس سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے فلم کے پوسٹرز بھی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ بھی نمایاں ہے۔

بالی ووڈ کو تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بنے والی اس فلم ’ڈنکی‘ کو 22 دسمبر 2023 کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم میں با صلاحیت اداکارہ تپسی پنو شاہ رخ خان کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version