Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار چل بسے

بھارتی ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فڈنیس کا انتقال ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فڈنیس دل کا دورہ پڑنے کے باعث گزشتہ 2 دن سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، تاہم اب انکا 57 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

اداکار کی موت کی تصدیق ’سی آئی ڈی‘ میں ’دیا‘ کا کردار بنھانے والے ساتھی اداکار دیانند شیٹی نے کی ہے۔

دیانند شیٹی کے مطابق دنیش فڈنیس کی موت گزشتہ رات 12 بجکر 8 منٹ پر ہوئی۔

واضح رہے کہ بھارتی کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ بھارت کے طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے جس کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی۔