Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

معروف بھارتی اداکار دنیش فڈنیس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فڈنیس دل کا دورہ پڑنے کے باعث گزشتہ 2 دن سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، تاہم اب انکا 57 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

اداکار کی موت کی تصدیق ’سی آئی ڈی‘ میں ’دیا‘ کا کردار بنھانے والے ساتھی اداکار دیانند شیٹی نے کی ہے۔

 

پیر کی رات اداکار کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے__فوٹو: فائل

 

دیانند شیٹی کے مطابق دنیش فڈنیس کی موت گزشتہ رات 12 بجکر 8 منٹ پر ہوئی۔

واضح رہے کہ بھارتی کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ بھارت کے طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے جس کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی۔