Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنگ خان کی کامیڈی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے۔

’ڈنکی‘ کی کہانی اداکار کی پنجاب کے ایک گاؤں میں داخلے سے شروع ہوتی جہاں چار دوست لندن جانے کیلئے تیار ہیں لیکن انہیں قانونی طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

راج کمار ہیرانی نے کامیڈی اور جذبات کی آمیزش سے پانچ دوستوں کے لندن کی جانب غیر قانونی سفر کو یادگار تجربہ میں تبدیل کرکے ناظرین کو پیش کیا ہے۔

ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔

فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔