Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ انجلینا جولی نے ہالی ووڈ کو خیرآباد کہہ دیا؟

ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے ہالی ووڈ کو خیرآباد کہنے کا عندیہ دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں طلاق کے بعد سے تندرست نہیں ہوں، مجھے ذہنی و جسمانی تناوْ رہتا ہے، میرے بلڈ شوگر کی سطح کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے، میں نے خود کو کھودیا ہے۔

Angelina Jolie and Brad Pitt Have Reached a Custody ...

انہوں نے کہا کہ مجھے طلاق سے چھ ماہ قبل اچانک بیلز فالج ہوگیا تھا اور پھر طلاق نے میری صحت کو مکمل طور پر متاثر کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد میں نے آزادانہ طور پر رہنے اور سفر کرنے کی صلاحیت کھو دی ہے، میں کسی دوسری جگہ منتقل ہونا چاہتی ہوں اور ہالی ووڈ کو خیرباد کہنا چاہتی ہوں کیونکہ ہالی ووڈ سکون کی جگہ نہیں ہے، یہاں رہ کر کبھی تندرست نہیں ہوسکوں گی۔

Angelina Jolie and Brad Pitt's Best Red Carpet Looks

انجلینا جولی کے مطابق میں نے اپنے کیریئر کی شروعات میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اس قدر شہرت ملے گی لیکن میں آج ایک اداکارہ نہیں بننا چاہتی۔