Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان انتقال کر گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان و پروڈیوسر نوشین مسعود انتقال کر گئیں۔

حال ہی میں معروف اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکارہ کے انتقال کی تصدیق کی۔

نوشین مسعود گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر میں مبتلا اور زیرِ علاج تھیں، جس کی تصدیق ان کے سابق شوہر طارق قریشی نے بھی کی ہے۔

مرحومہ کے سوگواروں میں ان کے موجودہ شوہر عمران اور 2 بیٹے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نوشین مسعود نے کراچی کے سینٹ جوزف کالج سے انڈسٹریل ڈیزائننگ میں بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔

Mother's Day Campaign Ten Questions for Nausheen Masood - YouTube

انہوں نے ڈرامہ سیریل جال، کالونی 1952ء، گھر تو آخر اپنا ہے، ڈولی کی آئے گی بارات سمیت مختلف ڈراموں میں اداکاری کی جبکہ انداز اپنا اپنا سمیت مختلف پروگرامز میں میزبانی کی خدمات انجام دیں۔

تخلیقی صلاحیتوں کی مالک نوشین مسعود نے جنون، شہزاد رائے، جنید جمشید، عامر ذکی، جواد احمد سمیت کئی معروف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز بھی ڈائریکٹ کی ہیں۔