Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یہ سچ مچ سنی دیول ہیں یا کوئی اور ؟ نشے میں دھت اداکار کی ویڈیو

بالی وڈ کے سینئیر سپر اسٹار سنی دیول کی رات کے وقت سڑک پر نشے کی حالت میں گھومتے پھرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ سنی دیول نشے کی حالت میں ممبئی کی ایک سڑک پر گھوم رہے ہیں۔

ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے سنی دیول پر نشہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی۔

ان افواہوں کے بعد سنی دیول بھی میڈیا میں آگئے اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’افواہوں کا سفر بس یہی تک۔‘

ذرائع کے مطابق مذکورہ ویڈیو سپراسٹار کی آئندہ آنے والی فلم ’سفر‘ کی شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

فلم کے پروڈیوسر وشال رانا نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ ویڈیو رات کے ایک سین کی عکس بندی کے دوران ریکارڈ کی گئی لہٰذا جھوٹی خبر نہ پھیلائیں۔

متعلقہ خبریں