Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہریتک ، دیپیکا اور انیل کپور کا ’فائٹر‘ لُک چھا گیا

ایکشن سے بھرپور فلم ’فائٹر‘ کی مرکزی کاسٹ ہریتک روشن، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور کا پائلٹ لک جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ہریتک روشن نے بھی فلم  فائٹر کے اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کرکے خوب داد سمیٹی تھی، آج اس فلم کا پہلا ٹیزر بھی مداحوں کے لئے جاری کیا گیا ہے۔

 25 جنوری 2024 کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی اس ایکشن فلم کے نئے پوسٹرز میں  مرکزی کرداروں کا پہلا فائٹر پائلٹ آتے ہی چھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Siddharth Anand (@s1danand)

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فائٹر میں ہریتک روشن  اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

فائٹر موشن پوسٹر میں ہوا میں اڑتے ہوئے لڑاکا طیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس  میں ائیر فورس بیس کے  شاٹس کیساتھ فائٹر پائلٹس دیپیکا ، ہریتک اور انیل کپور کو بھی  ایک متاثر کن اوتار میں پیش کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

 

متعلقہ خبریں