Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیلر سوئفٹ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائم میگزین نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو 2023ء کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے۔

رواں سال ٹیلر سوئفٹ کے ایرس ورلڈ ٹور نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑے اور وہ ارب پتی بن گئیں۔

گلوکارہ کی اسی شاندار کامیابی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مشہور امریکی میگزین ٹائم نے اُنہیں 2023ء کی پرسن آف دی ایئر یعنی سال کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے۔

ٹیلز سوئفٹ نے اس حوالے سے میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اتنی خوشی اور خود پر اتنا فخر پہلے کبھی محسوس نہیں کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)