Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیلر سوئفٹ کو “پرسن آف دی ایئر” کا اعزاز ملنے پر اداکار عثمان خالد بٹ ناخوش

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ ٹائم میگزین کا ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو نہیں بلکہ فلسطینیوں کو ملنا چاہیے تھا۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹائم میگزین کی جانب سے ٹیلر سوئفٹ کو ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیے جانے پر لکھا کہ ٹائم میگزین کا ’پرسن آف دی ایئر‘ فلسطینی صحافیوں، ڈاکٹروں اور عام شہریوں کو ہونا چاہیے تھا جنہوں نے نسل کشی کا مقابلہ کرتے ہوئے ناقابلِ یقین جرأت کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر 2022ء میں یہ اعزاز روس کے خلاف جنگ میں صدر ولودومیر زیلنسکی اور یوکرین کے جذبے کو دیا جا سکتا ہے تو فلسطین کے جذبے کا کیا ہوگا؟

واضح رہے کہ ٹائم میگزین نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو 2023ء کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے۔