بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی ساس اور معروف اداکارہ جیا بچن کی والدہ اندرا بہادری کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جیا بچن کی والدہ اندرا بہادری ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل ہیں جن کی عمر 93 سال ہیں۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 دسمبر کو دل سے متعلق صحت کے مسائل کے بعد اندرا بھادری کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ممکنہ طور پر ان کی جلد ہی پیس میکر سرجری بھی کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب ابھی تک اس حوالے سے بچن خاندان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔














