باصلاحیت پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے حال ہی میں اپنا ملبوسات کا برانڈ ’عائشہ عمر اسٹائل اسٹوڈیو‘ کے نام سے لانچ کیا ہے جس نے فیشن کی دنیا میں آغاز کے ساتھ ہی دھوم مچا دی ہے۔
اس حوالے سے ایک زبردست فوٹو شوٹ بھی کیا گیا ہے جس میں عائشہ عمر کا انداز، خوبصورتی اور ان کے برانڈ کے جوہر کو نمایاں کیا گیا ہے جس نے مداحوں کے جوش و خروش اور توقعات میں اضافہ کردیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے برانڈ کے متعلق بات کی جائے تو اس میں ہر قسم کے ملبوسات نظر آئے گے جس میں آرام دہ لباس سے لے کر گلیمرس لباس شامل کئے گئے ہیں جو یہ ثابت کرتا ہے کہ عائشہ عمر کا فیشن برانڈ ہر فرد کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ عائشہ عمر نے اپنی اداکاری کا آغاز پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ کالج جینز سے کیا تھا جس کے بعد وہ کئی معروف ڈراموں میں نظر آئیں اور شوبز کی دنیا کی ایک مشہور شخصیت بن گئیں۔
اس کے علاوہ اداکارہ میرے بچپن کے دن، یہ وقت ہے میرا، ہاٹ چاکلیٹ اور بیٹل آف دی بینڈز سمیت کئی رئیلٹی شوز کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔















