پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار اذان سمیع خان کو وزن کم کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اذان ماضی میں کھانے کی اپنی عادت اور وزن کے مسائل کا شکار رہے ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے اپنا وزن کافی کم کیا ہے اور اب وہ اپنی حالیہ تصاویر میں بہت فٹ نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
ماضی کی نسبت اذان نے اب اپنا وزن کافی کم کر لیا ہے جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اذان منشیات کا استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا وزن بھی بہت کم ہوگیا ہے۔
View this post on Instagram
اذان سمیع خان کا تعلق ایک مشہور خاندان سے ہے ان کے والدین شوبز کی دنیا کے دو بڑے نام ہیں۔ ان کے والد عدنان سمیع خان پاکستان اور بھارت کے معروف موسیقار ہیں جبکہ ان کی والدہ زیبا بختیار نے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بہت نام کمایا ہے۔
دوسری جانب اذان خود بھی اب ایک کامیاب موسیقار ہیں اور ان کے گانے بھی بہت پسند جاتے ہیں۔















