Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سارہ علی خان کی ابراہیم علی خان کے ساتھ خوبصورت ویڈیو وائرل

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ علی خان کی اپنے چھوٹے بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے دونوں بچوں کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا جبکہ ابراہیم نے کالے رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

دونوں بہن بھائی کو انتہائی خوشگوار موڈ میں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ابراہیم علی خان آئندہ برس کرن جوہر کی بڑی بجٹ کی فلم میں مرکزی کردار سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کریں گے۔

اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے قبل ابراہیم علی خان کرن جوہر کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم “راکی اور رانی کی پریم کہانی” میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض انجام دے چُکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)