بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ نے 600 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم نے 600 کروڑ کا سنگِ میل عبور کرنے پر ’انیمل‘ کے فلمسازوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے بےپناہ محبت کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا مرکزی کرداروں میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔




















