Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا ڈراپ 5 ’مائی‘ ریلیز

بالی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کی غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے موضوع پر بننے والی فلم ڈنکی کی ریلیز میں چند دن باقی ہیں ، لیکن فینز کو بےصبری سے اس کا انتظار ہے۔

  فلم کے ٹریلر کے بعد اس کے نئے گانے او مائی او‘ کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے، جسے ڈنکی ڈراپ 5  کا نام دیا گیا ہے ، اس سے قبل فلم کے گانے ’ لٹ پٹ گیا‘ نے بھی خوب دھوم مچائی۔

ڈنکی ڈراپ 5

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

ڈنکی ڈراپ 4

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا پہلا گانا ’لٹ پٹ گیا‘ ریلیز

ڈنکی ڈراپ 2

ڈنکی ڈراپ 1 اور دلچسپ پوسٹرز کے بعد، فلمساز نے حال ہی میں ڈنکی ڈراپ 2 ( گانا لٹ پٹ گیا)  بھی جاری کیا۔

شاہ رخ خان نے انسٹا گرام پر اس گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ ڈانس کرتے ہوئے اگر میں اس سے زیادہ چھلانگیں لگاتا تو اڑ ہی جاتا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

نامور گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں گایا گیا یہ ایک رومانوی گانا ہے، جس میں شاہ رخ خان کو منفرد ڈانس اسٹیپس کرتے دیکھ کر سب مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

ڈنکی ڈراپ 3

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

اس سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے فلم کے پوسٹرز بھی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ بھی نمایاں ہے۔

بالی ووڈ کو تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بنے والی اس فلم ’ڈنکی‘ کو 22 دسمبر 2023 کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم میں با صلاحیت اداکارہ تپسی پنو شاہ رخ خان کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

متعلقہ خبریں