پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی، جنہوں نے اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت لئے ہیں اور اب وہ بڑی اسکرین پر بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے کے لئے تیار ہیں۔
اس سال اداکارہ بڑے پردے پر اپنی پہلی فلم ’نایاب‘ کے ساتھ ڈیبیو کرنے کے لئے تیار ہیں جس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اس فلم میں اداکارہ ایک خاتون کرکٹر کا ادا کرتی ہوئی نظر آئینگی جس میں دیکھایا جائیگا کہ وہ اپنی زندگی کے اہم مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام اتار چڑھاؤ سے کیسے گزرے گی۔
عمیر ناصر علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں یمنیٰ زیدی، فواد خان، جاوید شیخ، اسامہ خان، ہما نواب، احتشام الدین، عدنان صدیقی اداکاری کرتے ہوئے نظر آئینگے جبکہ اس فلم میں فریال محمود کا ایک خصوصی ڈانس نمبر بھی شامل ہے۔
اداکارہ کی فلم ’نایاب‘ 26 جنوری 2024 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔















