Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنزہ ہاشمی کی بوبی دیول کا انداز اپنا کر جھومنے کی ویڈیو وائرل

کنزہ ہاشمی پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں جو اپنی پرکشش شخصیت اور انداز کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔

کنزہ ہاشمی کی ایک رقص کرتے ویڈیوآج کل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ بالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم ’اینیمل‘ کے گانے پر بوبی دیول کا انداز اپنائے جھوم رہی ہیں۔

رنبیر کپور کی فلم ‘اینیمل’ کے بخارمیں پاکستانی اداکار بھی مبتلا ہو گئے ہیں ، اس وائرل ویڈیو میں اداکارہ کنزہ ہاشمی کو صبور علی کے ہمراہ فلم ‘انیمل’ کے گانے ‘جمال جمالو’ پر بوبی دیول کی ہو بہو نقل کرتے ہوئے رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

 

متعلقہ خبریں