Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں پر جمائما کا بیان سامنے آگیا

غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں پر پی ٹی آئی کے بانی کی سابق اہلیہ اور عالمی شہرت کی حامل فلمسازجمائما گولڈ اسمتھ کا بیان بھی سامنے آگیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر جنگ بندی کی حمایت میں بیان جاری کر تے ہوئے لکھا کہ غزہ میں ایک ماہ میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 سالہ عراق جنگ میں جاں بحق بچوں سے زیادہ ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں عراق اور غزہ جنگ میں ہونے والی بچوں کی ہلاکتوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد غیر معمولی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف جنگ بندی کی بھی پر زور حمایت کی۔

 

 

متعلقہ خبریں