Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حنا بیات کو بین الاقوامی فیشن برانڈ کے بائیکاٹ کو ’بکواس‘ کہنے پر شدید ردعمل کا سامنا

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا بیات کو اسرائیل کے خلاف غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو بکواس قرار دینے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بین الاقوامی فیشن برانڈ  کے بائیکاٹ کے متعلق اپنا نظریہ  شیئر کیا ہے ۔

 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک حالیہ ویڈیو میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ یہ بائیکاٹ ایک عجیب اور بے ہودہ قسم کی جنگ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ غیر ملکی فاسٹ فوڈ، اسٹاربکس یا پیپسی کا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن وہ پھر بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔

حنا بیات کے خیال میں بائیکاٹ کی حمایت کرنے والے جاہل ہیں، کیونکہ ان کا خیال ہے کہ لوگ اپنے فائدے کے لیے کچھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو گئی اور لوگ ان پر شدید تنقید بھی کر رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version