ٹک ٹاکر عاقب زوہیب کا حادثے میں انتقال ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عاقب زوہیب اور اس کے دوست چک جھمرہ فیصل آباد کے رہائشی ہیں اور وہ ٹک ٹاک بنا رہے تھے۔
ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک لاہور سے 42 ڈاؤن ایکسپریس جو کہ کراچی جارہی تھی اوپر آگئی جس کی زد میں آکر عاقب زوہیب موقع پرہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اس کے ساتھی دوست بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
عاقب زوہیب فیصل آباد کے قریب ایک فیکٹری میں ملازمت کر تا تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دیا گیا۔




















