پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی کے ‘پریگنینسی’ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر سب کو حیران کردیا۔
ثروت گیلانی نے ایک میگزین کیلئے یہ فوٹو شوٹ کرایا ہے جس میں انہیں سلک کا ڈھیلا ڈھالا سا لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ نے اپنا یہ فوٹو شوٹ شیئر کیا ، جسے دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے ملےجلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
ثروت گیلانی نے 2005 میں ڈرامہ ’دل کی مدہم بولیاں سے شوبز میں قدم رکھا ، اس کے بعد انہوں نے آزر کی آئیگی بارات، جوانی پھر نہیں آنی، اور میری ذات زرا بے نشاں سمیت کئی کامیاب پروجیکٹس کیے ۔
اداکارہ نے فہد مرزا سے 2014 میں شادی کی تھی، اس نامور جوڑے کے ہاں یہ تیسرے بچے کی پیدائش ہے اس سے قبل ان کے دو بیٹے( روحان مرزا اور آریز مرزا ) بھی ہیں، روحان کی پیدائش 2015 اور آریز کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔















