بالی وڈ اداکار بوبی دیول نے سپر ہٹ فلم ’اینیمل‘ میں ولن کا مختصر کردار نبھایا ، جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
ولن کے کردار میں بوبی دیول کی شاندار پرفارمنس کو دیکھ کر مداحوں نے ان سے اس کردار کو اینیمل کے سیکوئل میں دوبارہ نبھانے کی فرمائش کردی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ بوبی دیول فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے سیکوئل میں ولن کی واپسی کے امکانات ظاہر کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں فلم اینیمل کے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
فلم میں اپنی پندرہ منٹ کے اسکرین ٹائم پر مبنی بوبی دیول کے اس منفی کردار نے ناقدین اور شائقین کو بھی اپنی جاندار اداکاری کے سحر میں مبتلا کردیا ۔
سوشل میڈیا پر شائقین اور مداحوں کی اکثریت نے اداکار سے فلم کے مبینہ سیکوئل میں اس کردار کو دوبارہ نبھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
