Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیجنڈری اداکار انتقال کرگئے

معروف امریکی اداکار آندرے براوور 61 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آندرے براوور نے سُپر ہٹ کامیڈی سیریز بروکلین نائن نائن میں کیپٹن ریمن ہولٹ کا کردار ادا کیا تھا جس نے اُن کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

آندرے براوور نے کئی امریکی ڈراموں میں کام کیا__فوٹو: امریکی میڈیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آندرے براوور کی موت ایک بیماری کی وجہ سے ہوئی جبکہ وہ گزشتہ چند دن سے بیمار تھے۔

2013 میں شروع ہونے والی کامیڈی سیریز بروکلین نائن نائن 8 سیزن پر مشتمل تھی جس میں آندرے کے پولیس آفیسر کے کردار کیپٹن ریمن ہولٹ کو خوب سراہا گیا۔

بروکلین نائن نائن کے اداکار ٹیری کریو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آندرے کی موت کو  بڑا نقصان قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Terry Crews (@terrycrews)

انہون ںے لکھا کہ یقین نہیں آتا کہ آپ اتنی جلدی چلے گئے، مجھے آپ کو جاننے، آپ کے ساتھ ہنسنے، آپ کے ساتھ کام کرنے اور آپ کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے 8 شاندار سالوں آپ کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی موت سے دکھ ہوا، آپ ہمیں بہت جلد چھوڑ گئے۔