بھارت کے مشہور و معروف گلوکار انوپ گھوسل 77 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار انوپ گھوسل مختلف بیماریوں کی وجہ سے کئی دن سے کلکتہ کی ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور جمعے کے روز ان کا انتقال ہوگیا۔

انہوں نے معروف فلمساز ستیہ جیت رے کی متعدد میوزیکل فلموں میں گانے گائے اور 1981 میں انہیں بہترین پلے بیک سنگر کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی ملا۔
انہوں نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور 2011 کے الیکشن میں تری مول کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔




















