معروف سرائیکی گلوکار احمد نواز چھینہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ ڈرائیور سمیت شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار کی گاڑی کو حادثہ پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں شدید دھند کے باعث پیش آیا جہاں اُن کی گاڑی اُلٹ گئی اور وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو پہلے ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹ ادو منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں نشتر اسپتال ملتان بھیج دیا گیا۔




















