بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ورن دھون سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
حال ہی میں اداکار ورن دھون نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو خبر دی کہ وہ اپنی آنے والی فلم “وی ڈی “18 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔

کالیز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو مراد کھیتانی پروڈیوس کریں گے جبکہ یہ فلم آئندہ سال مئی میں ریلیز ہوگی۔
اپنی اسٹوری میں اداکار نے بتایا کہ ان کی ٹانگ لوہے کی سلاخیں لگنے سے زخمی ہوگئی جبکہ انہوں نے اپنی زخمی ٹانگ کی تصویر بھی شیئر کی۔
اداکار کی اس اسٹوری کے بعد مداحوں کی جانب سے اُن کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں۔
View this post on Instagram




















