Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی ماڈل ائیرپورٹ سے گرفتار

معروف بھارتی ماڈل میگھا شرما کو ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماڈل میگھا شرما کو ائیرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے پر گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ ریاست اتر اکھنڈ کے شہر دھیرادون کے ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں ممبئی سے تعلق رکھنے والی ماڈل سے جب ائیرپورٹ سیکیورٹی حکام نے پرس چیک  کروانے کو کہا تو انہوں نے انکار کردیا۔

میگھا شرما نے خاتون سب انسپکٹر سے بدتمیزی کی اور ائیرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی دی۔

اس موقع پر سیکیورٹی حکام نے ماڈل کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا، جہاں پولیس نے ماڈل کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بعد ازاں میگھا شرما کو رات گئے ضمانت ملنے پر رہا کردیا گیا۔