Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارے معاشرے میں طلاق صرف لڑکی کی ہوتی ہے، کرن اشفاق

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق نے اپنے سابق شوہر و نامور اداکار عمران اشرف سے طلاق ملنے کے متعلق ایک نیا انکشاف کردیا۔

حال ہی میں کرن اشفاق نے ٹک ٹاکر کنول آفتاب کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنی طلاق ، دوسری شادی اور ان تمام حالات پر گفتگو کی جن کا انہیں سامنا کرنا پڑا۔

کرن اشفاق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے معاشرے میں طلاق صرف لڑکی کی ہوتی ہے، طلاق کے بعد لوگ لڑکی اور اس کی فیملی سے ہی سوال کرتے ہیں، لڑکے سے کوئی نہیں پوچھتا کہ تُم نے طلاق کیوں دی۔

انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ بھی یہی سب ہوا، میرے والد اور بھائیوں سے سوال کیے گئے، سوشل میڈیا پر بھی مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اُس طلاق دینے والے سے کچھ نہیں پوچھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

کرن اشفاق نے کہا کہ پہلی شادی بہت مشکل ثابت ہوئی، شادی کے 5 سال میرے والدین سکون کی نیند نہیں سو سکے، لیکن اس سب کے باوجود میری والدہ نے مجھ سے یہی کہا کہ کرن برداشت کرو گھر بسانا ہے تمہیں۔

کرن اشفاق نے اس دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ میں طلاق کے بعد ملائیشیا چلی گئی تھی جس پر لوگوں نے تنقید کی اور کہا کہ عدت مکمل نہیں کی تو میں یہ بتانا چاہوں گی کہ میری طلاق اکتوبر میں نہیں بلکہ زبانی طور پر اگست کے آخر میں ہوچکی تھی’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WOW 360 (@wow360pk)

اداکارہ نے بتایا کہ عمران نے خود مجھے طلاق دی تھی کیونکہ میں خلع نہیں لینا چاہتی تھی، لیکن ہم دونوں نے اکتوبر میں طلاق کا باقاعدہ اعلان کیا۔

 نامور اداکارعمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے دوسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کا مطلب ہے کہ میں بیٹھی رہتی؟ میرے والدین مجھے تنہا دیکھ کر روتے اور پریشان رہتے؟ کیا میں شادی نہ کرتی بس کسی کی طلاق کے نام پر بیٹھی رہتی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

علیزہ سلطان کی کرن اشفاق کو دوسری شادی پر مبارکباد توجہ کا مرکز بن گئی

انہوں نے  کہا کہ عمران اشرف سے طلاق لی نہیں تھی بلکہ انہوں نے طلاق دی تھی۔

اس کے ساتھ ہی کرن اشفاق نے اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی نے بہتر انسان سے نوازا ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں