Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو خوفناک اور دھمکی آمیز خط موصول

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو خوفناک اور دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے دھمکی آمیز خط لکھنے پر منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزم سکیش چندر شیکھر کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔

Jacqueline Fernandez

جیکولین فرنینڈس کی جانب سے سکیش چندر شیکھر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سکیش نے انہیں کچھ ایسے پیغامات اور خطوط بھیجے ہیں جو خوفناک اور دھمکی آمیز ہیں۔

خیال رہے کہ سکیش چندر شیکھر منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں اور کیس کی تفتیش کے لئے جیکولین فرنینڈس کو بھی طلب کیا جا چکا ہے، تاہم، جیکولین نے ملزم کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا ہے، لیکن شیکھر جیل سے انہیں خطوط لکھتے رہتے ہیں۔

اداکارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ سکیش چندر شیکھر جیل میں جانے کے بعد ایک سال سے کچھ خط لکھ رہے ہیں جن کے ذریعے جیکولین کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے، اور ان خطوط نے اداکارہ کے لیے خوف اور دھمکی کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔