اپنی سحر انگیز آواز کے باعث بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اکثر اپنے مثالی اقدام اور فن کے باعث خبروں میں رہتے ہیں۔
گزشتہ روز نامور گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں سنا جا سکتا ہے لیکن ان کا مکمل چہرہ نظر نہیں آرہا ، مداحوں کے لئے ان کے سائیڈ پوز سے انہیں پہچاننا مشکل نہیں۔
عاطف اسلم نے اس پوسٹ کے کیپشن میں ’نیو ریلیز‘ لکھا جبکہ ویڈیو کے اختتام پر اسکرین پر ’زندگی‘ لکھا ہوا نمایاں ہے، جو کہ ممکنہ طور پر ان کی نئی البم کا نام ہوسکتا ہے۔
ویڈیو میں عاطف اسلم اپنی مسحور کن آواز میں ایک دل چھو لینے والی غزل پڑھتے بھی سنائی دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
رواں سال عاطف اسلم نے دنیا بھر میں کنسرٹ کیے اور اس حوالے سے ان کی مداحوں سے ملاقات کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔
امریکا میں کنسرٹ کے دوران انہوں نے نوے کی دہائی کے مقبول ترین پاکستانی میوزیکل بینڈ جنون کا ہٹ گانا ’ سیونی ‘ گا کر محفل ہی لوٹ لی تھی۔
کنسرٹ میں موجود سینکڑوں شائقین ان کی گائیکی کو پسند کرتے ہوئے جھوم اٹھے۔
وائرل ویڈیو:
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا اور عاطف اسلم کی اس مشہورِ زمانہ گانے پر شاندار پرفارمنس کی خوب تعریفیں کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کیلئے خطیر رقم عطیہ کر دی
View this post on Instagram















