Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سجل علی نئی پوسٹ نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی نئی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شیئر کئے گئے پیغام سے سوشل صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

سجل علی کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی پوسٹ میں موجود پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کئے گئے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’جانے والے کو مت روکیں، انہیں راستہ دیں، ہو سکے تو دھکا بھی دیں اور لات بھی ماردیں۔‘‘

اداکارہ  نے مت روکیں کو انتہائی بڑے الفاظ میں واضح کرکے لکھا جسے سوشل میڈیا صارفین ان کی ذاتی زندگی سے بھی جوڑ رہے ہیں ۔

اداکارہ کے مداحوں نے ان کے اس پوسٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا اگرچہ کچھ لوگوں نے بظاہر ہلکے پھلکے پیغام میں اس کے ساتھ اتفاق ظاہر کیا وہیں دوسروں کا خیال تھا کہ مذکورہ پوسٹ میں زبان شائستہ ہو سکتی تھی۔

اس سے قبل، سجل علی نے اپنے لاکھوں مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک نئی ریل شیئر کی، جس میں اداکارہ نے اپنے سال بھر کے پروجیکٹس کے کچھ تفریحی BTS شیئر کیے اور رواں حاصل ہونے والی تمام تر کامیابیوں کے لئے اظہار تشکر بھی کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

متعلقہ خبریں