بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہد کپور نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے پرآسائش لگژری کار مرسیڈیز مےبیک خرید لی۔
View this post on Instagram
کار کمپنی کی جانب سے شاہد کپور اور میرا راجپوت کی نئی گاڑی کے ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جو گاڑی شاہد کپور نے خریدی ہے وہ مرسیڈیز مےبیک جی ایل ایس 600 ہے اور اس کی مالیت ساڑھے 3 کروڑ بھارتی روپے (11 کروڑ 88 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) بنتی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور اور ان کی اہلیہ کار ڈیلر سے اپنی نئی گاڑی کی چابیاں وصول کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram




















