بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا کے سابق شوہر و اداکار ارباز خان ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، اداکار کی شادی 24 دسمبر کو ہوگی۔
ارباز خان بھارتی میک اپ آرٹسٹ سورا خان سے شادی کرنے جارہے ہیں، شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوگی جس میں قریبی دوست اور رشتے دار شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی 2016 میں علیحدگی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے 11 مئی 2017 کو باقاعدہ طلاق کا اعلان کیا، معروف جوڑی کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جو 9 سال تک چلی۔




















