بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی 2023ء کی تیسری فلم “ڈنکی” آج ریلیز ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا شو ممبئی کے مشہور سنگل اسکرین تھیٹر Gaiety Galaxy میں صبح 5 بجکر 55 منٹ ہر ہوا، جہاں مداحوں کے ہجوم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کے بعد ’ڈنکی‘ بھی سُپر ہٹ ہونے والی ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے فلم صرف 120 کروڑ انڈین روپے کے بجٹ سے بنائی ہے جو شاہ رخ خان کی ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے بعد سب سے کم ترین بجٹ والی فلم بن گئی ہے۔
راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
View this post on Instagram
مبینہ طور فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔




















